سام سنگ کی جانب سے ایک مفت سروس کا آغاز یہ سروس پاکستان میں بھی دستیاب

سیئول (پی این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی موجودہ صورتحال نے پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے کیونکہ یہ وائرس ہاتھ ملانے سے بھی پھیل رہا ہے۔اسی صورتحال کے پیشِ نظر معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے ایک مفت سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کا نام ’گیلیکسی سینیٹائزنگ سروس‘

ہے۔سام سنگ کی جانب سے پیش کی جانے والی اس مفت سروس کے ذریعے صارفین کے موبائل فون کو الٹرا وائلٹ (یو وی) شعاعوں کے ذریعے جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔تحقیق کے مطابق ہمارے اسمارٹ فونز پر بے شمار بیکٹیریا ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ فونز کو بھی جراثیم سے پاک کرنا بے حد ضروری ہے۔سام سنگ کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ مفت سروس پاکستان سمیت دنیا کے دیگر 18 ممالک میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔’دی گیلیکسی سینیٹائزنگ سروس‘ کے لیے صارفین کو سام سنگ سروس سینٹر یا سام سنگ ایکسپیرینس اسٹور جانا ہوگا جہاں سے یہ مفت میں یہ سروس حاصل کر سکیں گے۔علاوہ ازیں صارفین موبائل فونز کے علاوہ سام سنگ گیلیکسی واچ اور گیلیکسی ائیر بڈز کو بھی سروس سینٹر سے سینیٹائز کروا سکتے ہیں۔سام سنگ کی جانب سے کیے جانے والے اس احسن اقدام کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس اب 145 ممالک اور علاقوں تک پھیل گیا ہے اور اس سے ہلاک افراد کی تعداد 5 ہزار 436 ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close