پاکستانی انجینئر کا نیا کارنامہ، خواتین کی حفاظت کیلئے اسمارٹ سینڈل تیار کرلی

ٹندو جام(پی این آئی) : پاکستانی انجینئر نے خواتین کو ہراسانی سے بچانے کےلیے اسمارٹ سینڈل تیار کرلی، اسمارٹ سینڈل میں ایسی ڈیوایسز نصب کی گئی ہے جو خواتین جنسی ہراساں کرنے شخص کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرسکتی ہیںتفصیلات کے مطابق برسوں سے خواتین کو جو مسائل درپیش ہیں ان میں ہراسانی

سب سے اہم مسئلہ ہے جس سے اب تک سینکڑوں خواتین کو سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ وحشی درندوں نے اپنی حوس کی خاطر کمسن بچیوں اور بچوں کو نہ بخشا اور معصوم کلیوں کو روند ڈالا۔پاکستانی انجینئر نے ایسے سنگین مسائل سے نمٹنے کےلیے ایسی الیکٹریکل سینڈل تیار کی ہے جسے پہننے کے بعد خواتین اپنی حفاظت کو یقینی بناسکتی ہے۔اس اسمارٹ سینڈل کو ٹنڈو محمد سے تعلق رکھنے والے انجینئر راحیل نے اپنے شعبے کی طالبہ عابدہ کے ساتھ ملکر تیار کیا ہے، جس میں ایسی ڈیوائسز نصب کی گئی ہے جسے پہنی خواتین اگر کوئی شخص چھونے کی کوشش کرے گا تو اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگے گا۔اسمارٹ سینڈل میں لگے سینسر اور الیکٹرانک ڈیوائسز موبائل ایپ پر سینڈل کی ریئل ٹائم لوکیشن سمیت دیگر فنکشنز بتاتی ہے جب کہ اسمارٹ سینڈل پہنی کسی خاتون کو اگر کوئی شخص جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کرے گا تو یہ سینڈل بطور ہتھیار بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔اسمارٹ سینڈل تیار کرنے پاکستانی طلبہ کا کہنا تھا کہ اس سینڈل پر 12 ہزار کی لاگت آئی ہے لیکن اگر حکومت ساتھ دے تو پندرہ سو میں سینڈل تیار کرسکتے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close