36کروڑ روپے کی ایسی مہنگی ترین کار جو دنیا بھر میں صرف 12لوگ ہی خرید سکیں گے، اس کار میں کون کونسےخصوصی فیچرز ہوں گے؟تفصیلات آگئیں

لندن(پی این آئی) برطانوی کار ساز کمپنی بینٹلے نے ایک ایسی مہنگی ترین گاڑی تیار کی ہے جو دنیا میں صرف 12لوگ ہی خرید سکیں گے بلکہ خرید چکے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق کمپنی اس ماڈل کی صرف 12گاڑیاں تیار کرے گی جو 2021ءمیں خریداروں کے حوالے کی جائیں گی جو پہلے ہی ان کی بکنگ کروا

چکے ہیں۔ اس بغیر چھت کی دو سیٹوں والی گاڑی کی قیمت 18لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 36کروڑ روپے) رکھی گئی ہے۔یہ 6.0لیٹر ڈبلیو 12ٹی ایس آئی پٹرول انجن کی حامل گاڑی ہے جو حیران کن طور پر 659ہارس پاور طاقت پیدا کرتا ہے۔ یہ گاڑی اس قدر طاقتور ہے کہ صرف 3.5سیکنڈ میں صفر سے 96.6کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 322کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس لگژری گاڑی میں خریدار اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی بھی کروا سکتے ہیں تاہم تبدیلی کی صورت میں انہیں اضافی قیمت ادا کرنی ہو گی۔ اس صورت میں گاڑی کی قیمت 20لاکھ پاؤنڈ تک جا سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close