چوہدری محمد اسلم خان، سینئر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین، جہلم تعارف اور خدمات

نام: چوہدری محمد اسلم خان
عہدہ: پی ایس ٹی + سینئر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین جہلم
تعلیمی قابلیت: ایم اے ہسٹری ایم ایڈ

رہائش: ٹوبہ، پنڈدادنخان
مشاغل: خدمت خلق، دوستوں کے ساتھ ہوٹلنگ اور گھومنا پھرنا
خدمات: 2000 سے11 دسمبر 2003 تک منہاج ماڈل سکول میں پڑھایا اور بہترین ٹیچر کا ایوارڈ وصول کیا
13 دسمبر 2003 کو بطور ESE گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک گوندل سے سرکاری ملازمت کا آغاز کیا اور 2010 میں ھائی سکول ٹوبہ میں آ گیا پھر 2014 میں ڈھوک گوندل تبادلہ ہو گیا 2017 میں سکول پیف کو ملنے کی وجہ سے پھر ھائی سکول ٹوبہ میں آرڈر ہو گے اور تا حال گورنمنٹ ھائی سکول ٹوبہ میں خدمات انجام دے رہا ہوں
2008 سے ٹیچر یونین سے وابستہ رہا ہوں ضلعی جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر ذمہ داری نبھاتا رہا ہوں تمام احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی ڈنڈے بھی کھائے اور گرفتار بھی ہوا اساتذہ کے حق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی پنڈدانخان کے نمائندگان کا اساتذہ کے ساتھ رویہ سے دکھ ہوتا جس کی وجہ سے پنڈدانخان کے اساتذہ کو اس اجاراداری نظام سے آذاد کرنے کے لیے ملک اسرار سروبہ صاحب سے مل کر عباسی گروپ میں شمولیت اختیار کی اور پنڈدانخان میں جو جمود چھایا ہوا تھا اس کو توڑا اور آج الحمد للہ ساجد اقبال مغل اور ملک حسنین یوسف کے آنے سے عباسی گروپ پنڈدانخان میں مضبوط ہو گیا ہے اور انشاءاللہ مضبوط تر ہو گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close