مومنہ ماہرو گوندل، ایس ای ایس ای (پی۔ای۔ٹی) سینئر نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم خدمات اور تعارف

نام:- مومنہ ماہرو گوندل

عہدہ :- ✓ ایس ای ایس ای (پی۔ای۔ٹی)
✓ صدر پنجاب فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن ( PPTA Punjab(

✓ سینئر نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم
ماسٹر ٹرینر ECE

تعلیمی قابلیت:-
✓ایم ایس سی ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن(ٹاپر)
✓ایم۔اے انگلش
✓ بی۔ایڈ
✓ایم اے ٹیچر ایجوکیشن۔ MCITP

آبائی تحصیل و ضلع :- جہلم

مشاغل:-
پڑھانا،کتب بینی، سماجی بہبود، خدمت خلق۔

سلسلہ تعارف اہم شخصیات میں ہمارے جہلم سے تعلق رکھنے والا ایسا نگینہ کہ جو کسی تعارف کا محتاج نہیں پھر وہ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو کوئی بھی سماجی خدمت کا پلیٹ فارم ہو اس شخصیت کی نمایاں کارکردگی ،علمی نقطہ نظر اور خوش اخلاقی انہیں بہت نمایاں کرتی ہیں
ان کا تعلق علمی سیاسی ادبی اور مذہبی گھرانے سے ہے اساتذہ کی سیاست کی گود میں ان کی پیدائش ہوئی نہ صرف بابا جان بلکہ دادا جان کا تعلق بھی اساتذہ برادری سے ہے اور اب یہ نہ صرف بچوں بلکہ اساتذہ کی بھی ٹریننگ کرواتی ہیں
اعلی تعلیمی قابلیت کے ساتھ ساتھ انہوں نے
ملکی غیر ملکی بہت سی کانفرنسوں میں شرکت کی
ان کا ہمیشہ سے کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بھی ادارے سے زیادہ اپنے بابا جانی سے سیکھا ہے یقینا جس کا باپ خوش اخلاق ،معاملہ فہم’ ایک باوقار ، تجربہ کار اور خدا کی شکر گزار شخصیت ہو ان کی اولاد بھی اللہ کے کرم سے ایسی ہی ہوتی ہے
مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ کا تعلق جہلم سے ہے انہوں نے بہت ہی بچپن سے عملی زندگی میں قدم رکھا 2009 میں جب انہوں نے میٹرک کیا تو باپ کی شفقت اور حوصلہ سے بچوں کے حقوق کا ایک پلیٹ فارم(چائلڈ رائٹ کمیٹی ) کو جوائن کیا اور سماجی اداروں میں خدمت خلق لئے اللہ کے کرم سے اب تک کوشاں ہیں
مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ نے سرحد یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور اسلام آباد کیمپس سے ڈاکٹر عبدالوحید مغل صاحب کے زیر سایہ ایم ۔ایس۔سی ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں ٹاپ کیا۔
محترمہ بہت با ذوق اور ادبی شخصیت ہیں اور شاعری سے خاص لگاو رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ مختلف پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سٹیج کی زینت ہوتی ہیں۔
اردو ادب کے ساتھ ساتھ انہوں نے انگریزی ادب پر بھی دسترس حاصل کی اور ایم۔اے انگلش لٹریچر سرگودھا یونیورسٹی سے کیا۔
مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دیں جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جادہ جہلم
پنجاب گروپ آف کالجز جی ٹی روڈ جہلم
گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جہلم
اور ڈگری مکمل کر لینے کے بعد بطور سی۔ٹی۔آئی لیکچرار گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم میں ایک سال کام کیا جہاں نہایت نفیس شخصیت محترمہ پرنسپل میڈم ثمینہ ضیا صاحبہ کہ زیر سایہ بہت کچھ سیکھا
گزشتہ تین سال سے محترمہ گورنمنٹ گرلز انصاف ہائی سکول رڑیالہ جنگو جہلم میں میں بطور پی ای ٹی اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں
اپنی اساتذہ برادری کے لئے بھی خاص درد دل رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اساتذہ ان پر اپنا اعتماد کا اظہار کرتے ہیں پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کی خواتین ونگ کی صدر ہیں
جبکہ گزشتہ سال 2019 میں انہوں نے محسوس کیا کی فزیکل ایجوکیشن کے لئے کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں جس پر انہوں نے پنجاب بھر کے نمائندوں کو گوندل ہاوس اکٹھا کیا پنجاب کے اساتذہ کی تاریخ میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا یہ پہلا اکٹھ تھا جب پنجاب فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن پنجاب جو کہ ppta Punjab کے نام سے جانی جاتی ہیں کا قیام 06۔08۔2019 عمل میں لایا گیا۔
محترمہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن ECE کی قائد اکیڈمی آف ایجوکیشن ڈیولپمنٹ کی طرف سے ماسٹر ٹرینر بھی ہیں اور مختلف اضلاع میں ٹریننگ کروا چکی ہیں پرسنل ڈویلپمنٹ ہو یا پروفیشنل ڈویلپمنٹ خود کو معاشرے میں منوانے کے لئے ہر کورس کا حصہ ہوتی ہیں اور ان کی نمایاں کارکردگی جہلم کا نام روشن کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ہونے والے اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے پروگرام میں جہاں ضلع جہلم کی اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، محترمہ کو بھی لائف ٹائم ایچویمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تعلیمی قابلیت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ماضی قریب میں انہوں نے بی ایڈ اور ایم۔اے ٹیچر ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کی۔
بزرگوں سے پیار علم سے شناسائی مذہب سے رغبت اور باپ کی محبت نہ صرف ان کی شخصیت سے واضح ہوتی ہے
اللہ آپ کو زندگی میں مزید کامیابی عطا فرمائے اور تمام والدین کو امجد گوندل صاحب کی طرح اپنی بیٹیوں کی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ اس ملک اس قوم کی آواز ہیں اور ہمارا فخر بھی ہیں
اللہ تعالی آپ کا حامیوں ناصر ہو آمین

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close