ملک محمد افضل میر وائس چیئرمین، پنجاب ٹیچرز یونین، جہلم، تعارف اور خدمات

نام:- ملک محمد افضل میر

عہدہ:-
ایلیمنٹری سکول ٹیچر
وائس چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین جہلم

تعلیمی قابلیت :-
ایم ایس سی ( ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن )
بی ایڈ ( گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لاہور )
ایم ایڈ ( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی)

رہائش :-
بمقام رجروڑ تحصیل و ضلع جہلم
حال مقیم : کھرالہ جہلم

مشاغل:-
@ ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ( خدمت خلق )

تعلیمی کیریئر و اعزازات :-

میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول چکری راجگان سے، انٹر و گریجویشن گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم سے کی اور ساتھ ساتھ کالج ہاکی ٹیم کا کھلاڑی رہا۔ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لاہور سے بی ایڈ کرنے کے ساتھ ساتھ کالج ہاکی ٹیم کی کپتانی اور کالج کی سالانہ کھیلوں میں بیسٹ ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل ہوا۔

نجی سکول کا قیام ؛-
لاہور سے بی ایڈ کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں رجروڑ کے قریب بجوالہ کلاں میں اک نجی تعلیمی ادارہ قائم کیا۔

محکمہ تعلیم میں آمد :-
اکتوبر 2002 میں محکمہ تعلیم میں بطور ایس ای ایس ای ملازمت کا آغاز کیا۔
اکتوبر 2002 تا اگست 2009 جی ای ایس پنڈ سوکہ
ستمبر 2009 تا 2016 جی ای ایس بجوالہ کلاں
2016 سے تا حال جی ای ایس لنگرپور

تنظیمی خدمات :-
ضلع جہلم میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ، پہلے دو سال بطور صدر پی ای اے تحصیل جہلم خدمات انجام دیں ، بعد ازاں تقریبا 8 سال بطور چیئرمین سپریم کونسل پی ای اے ضلع جہلم فرائض سر انجام دیئے۔
دیرینہ مخلص اور ورکر دوستوں کے اصرار پہ اب ان کے ساتھ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم میں بطور وائس چیئرمین اساتذہ برادری کی خدمت کے لیے کوشاں ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں