نام : چوہدری افضال محمود
رہائش :- گوجر پور ڈاکخانہ کالا گوجراں تحصیل و ضلع جہلم
عہدہ:-
پرائمری سکول ٹیچر
میڈیا سیکریٹری پنجاب ٹیچرز یونین جہلم
ممبر مشاورتی کونسل گوجر یوتھ فورم جہلم
اعزازی ممبر چوہدری رحمت علی فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) اسلام آباد
تعلیمی قابلیت:-
ایم اے سیاسیات پنجاب یونیورسٹی
ایم اے اردو پنجاب یونیورسٹی
بی ایڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
ڈی سی ایس ( گورنمٹ ایف سی کالج لاہور )
6 ماہ کا سرٹیفیکیٹ آر اینڈ اے سی ( فوجی فاؤنڈیشن ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر جہلم )
مشاغل:-
خدمت خلق
کتب بینی
مضمون نگاری
ڈرائینگ، پینسل سکیچنگ، خطاطی ، خوشنویسی
جماعت نہم میں والد محترم اور دو سال بعد والدہ محترمہ کی وفات کے بعد اپنی طبیعت اور سوچ کے مطابق اپنے تعلیمی و دیگر اخراجات خود اٹھانے کے لئے محنت و مشقت کا آغاز کیا۔ ابتدائ طور پر اپنا آبائ پیشہ کھیتی باڑی اور مویشی پالنا اپنایا ، بعد ازاں نیم سرکاری اور غیر سرکاری ملازمتیں کرکے ساتھ ساتھ تعلیمی منازل طے کیں۔
ملازمت/خدمات :-
سال بطور فیلڈ کلرک محکمہ زکوٰۃ و عشر جہلم ( نیم سرکاری )
3 سال بطور فیلڈ ریکوری آفیسر میونسپل کمیٹی جہلم ( پرائیویٹ)
اکتوبر 2002 سے تا حال بطور PST محکمہ تعلیم
( اکتوبر 2002 تا اگست 2009 GPS ڈھوک بدر), (ستمبر 2009 سے تا حال GHS گھرمالہ)
جزوقتی خدمات :-
2009 سے تاحال ضلع جہلم میں ہونے والے NTS کے تمام ٹیسٹس پہ بطور نگران بعد ازاں ترقی پاکر بطور سپروائزر خدمات سر انجام دیں۔
2011 سے تاحال AIOU بی اے کورسز کی ٹیوٹر شپ
2014 تا 2018 (5 سال) مارکنگ سنٹر GHS جہلم پہ بطور سپر چیکر خدمات سر انجام دیں۔
اعزازات و کارنامے :-
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے
ضلع جہلم میں PEA کے بانیان میں شمار، پہلے ضلعی صدر چوہدری نیاز احمد کے ساتھ کچھ عرصہ بطور ضلعی جنرل سیکریٹری کام کیا
دو دو سال کی دستوری مدت کے لئے مسلسل چار بار ضلعی میڈیا سیکریٹری منتخب ہوا
واٹس ایپ/ سوشل میڈیا کا دور نہ تھا، تاہم مسلسل اٹھ سال بلاناغہ کم و بیش 700 اساتذہ کو بذریعہ SMS محکمانہ خبروں سے باخبر رکھا اور اس طرز کی خبر رسانی کی بنیاد رکھی۔
ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے اساتذہ سے رابطہ کے علاوہ ملحقہ اضلاع سے یہ سلسلہ پنجاب کے دیگر چند اضلاع تک پھیل گیا۔ اور میری ٹائپ کردہ خبروں/معلومات سے دیگر اضلاع کے اساتذہ بھی مستفید ہوتے اور خبر کے اخیر پہ درج ( M.S PEA Jlm ) اس کے مصدقہ ہونے کی ضمانت سمجھی جاتی۔
2011-12 ماہ رمضان المبارک میں اک “کوئز پروگرام ” کا آغاز کیا جس میں 60 ممبران کو روزانہ سحری کے بعد دس اسلامی سوال بذریعہ sms بھیجے جاتے، جواب دینے والے ممبران دن بھر ان کے جواب بھیجتے، افطاری کے بعد سوالات کے جوابات بمعہ ممبران کی مارکس پوزیشن نتیجہ بھیجا جاتا۔ اس پروگرام کو بےحد پسند کیا گیا ، ممبران کے بےحد اصرار پر اس سلسلے کو دراز کرنا پڑا اور ریکارڈ ایک سال سے زائد مدت ( لگاتار 500 دن) تک یہ سلسلہ جاری رہا
واٹس ایپ کا دور:-
تنظیمی پلیٹ فارم سے مرد و خواتین اساتذہ کے لئے الگ الگ واٹس ایپ گروپس کی تشکیل، قواعد وضوابط کا اجرا اور نفاذ
ضلع میں تنظیمی سرگرمیوں کی منفرد انداز سے رپورٹنگ کی بنیاد رکھی جسے دیگر گروپس بھی اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
حال ہی میں اپنی قیادت کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داری خزانچی بطور “اساتذہ جہلم امدادی فنڈ” نبھائی۔ کم وبیش پونے تین لاکھ روپے کی رقم ( آ مدن و خرچ) کا حساب بلا ناغہ گروپس میں شئیر کیا۔ اور اختتام پہ دن بہ دن کے حساب سے سمری بنا کر پائ پائ کا حساب دیا۔
معزز ممبران ! ان ساری خدمات کا کریڈٹ میری فیملی خصوصا دونوں بڑے بھائیوں کو جاتا ہے۔ جن کی محبت و شفقت، مالی تعاون اور ہر قسم کے ساتھ کی وجہ سے میں فکر معاش اور دیگر سماجی ذمہ داریوں سے آزاد ہوکر تنظیمی امور سرانجام دیتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے کہ ہم تینوں بھائ ایک ہی چھت تلے باہم اتفاق برکت سے رہ رہےہیں۔
پسند و ناپسند:-
پسندیدہ اساتذہ:-
تعلیمی کیرئیر کے تمام اساتذہ انتہائ قابل احترام ہیں مگر دو عظیم شخصیات آئیڈیل ہیں
- پرائمری مدرس مرزا زمرد بیگ مرحوم ( تعلیمی عمارت کو مضبوط بنیاد فراہم کی، خوشنویس بنایا)
- پروفیسر عشرت حسین مرزا مرحوم ( عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حب الوطنی کے جذبات کو جلا بخشی، انگریزی گرائمر سکھائ)
پسندیدہ روحانی شخصیت:
( پیر سید نصیرالدین نصیر شاہ گیلانی، بیعت کی سعادت حاصل ہے۔ + پروفیسر احمد رفیق اختر)
پسندیدہ سیاسی قائد: ( بانی پاکستان) پسندیدہ کالم نگار ( جاوید چوہدری ) پسندیدہ مزاح نگار ( ڈاکٹر یونس بٹ ) پسندیدہ اداکار ( سہیل احمد ) پسندیدہ ڈرامہ نگار ( امجد اسلام امجد ، ڈرامہ ” دن”) پسندیدہ شاعر ( ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ، احمد فراز) پسندیدہ فلم ( باغباں ) پسندیدہ کتب ( احسان دانش کی آپ بیتی جہان دانش + شہاب نامہ) پسندید ڈش ( جو مل جائے) پسندیدہ کھیل، کھلاڑی ( ہاکی، شہباز سینئر) پسندیدہ گلوکار:( نصرت فتح علی خان ” شہر کے دکاندارو)
بری عادت:- خلاف طبع باتوں پہ جلدی غصہ آجانا
مستقبل کے ارادے :-
والد محترم اور بڑا بھائ کونسلر کے الیکشنز لڑ چکے ہیں۔ اسی پس منظر میں
ریٹائرمنٹ کے بعد عملی سیاست میں حصہ لیکر عوامی خدمت کے مشن کی تکمیل
میرا اثاثہ: آپ سب کی محبتیں اور دعائیں
ہمیشہ آپ کی دعاؤں کا طلبگار !
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں