چوہدری امجد فاروق ایڈووکیٹ، سرپرست اعلی پنجاب ٹیچرز یونین جہلم، تعارف اور خدمات

نام:- چوہدری امجد فاروق گوندل ایڈوکیٹ

عہدہ:- سرپرست اعلی پنجاب ٹیچرز یونین جہلم

تعلیمی قابلیت:- ایل ایل بی + بی ایڈ

ملازمت: 33 سالہ تدریسی خدمات کے بعد وکالت کو بطور پیشہ اپنایا

آبائ علاقہ :- آئمہ جٹاں جہلم

موجودہ رہائش:- گوندل لاء چیمبر و رہائش بابا جادہ روڈ جہلم

مشاغل؛- کتب بینی ، تنظیمی امور ، سماجی بہبود ، خدمت خلق

خدمات : ملازمت کے دوران ہمیشہ ٹیچر کاز کے لئے عملی جدوجہد کی، بطور لیڈر اساتذہ برادری اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ جہلم کی تمام اساتذہ تنظیموں کو متحد کرنے کی بھر پور کوششیں کیں ، پی ٹی یو اور متحدہ محاذ اساتذہ کے پلیٹ فارم سے اساتذہ حقوق کے لئے ان تمام تحریکوں اور احتجاجوں میں شرکت کی جن کی وجہ سے اساتذہ برادری کو کچھ حقوق ملے۔ موجودہ پی ٹی یو ( عباسی گروپ ) کی تشکیل ، تنظیم سازی اور سرپرستی ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔
اسی سرپرستی ،بہترین تربیت ، اعتماد اور راہنمائ سے اپنی معلمہ بیٹی مومنہ مہرو گوندل کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارا، جو پنجاب فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کی صوبائ صدر ہونے کے ساتھ ساتھ پنجاب ٹیچرز یونین جہلم ( خواتین ونگ ) کی نائب صدر بھی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں