روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ٹیم کے ہر فارمیٹ کے لیے الگ کپتان مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے بھارتی ٹیم کی تشکیل نو فیصلہ کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے نیا مستقل کپتان مقرر کیا جائے گا،بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ روہت شرما آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ کے کپتان کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close