ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست، بھارتی کرکٹ بورڈ نےسب کو ہی برطرف کر دیا

نئی دہلی(آئی این پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو جمعہ کو برطرف کیا،سلیکشن کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل تھی،بی سی سی آئی نے سینیئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی برطرفی کے ساتھ ہی نیشنل سلیکٹرز کے عہدے کے لیے درخواستیں بھی طلب کی ہیں،

چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کے دور میں بھارت ٹی 20ورلڈ کپ 2021میں بھی ناک آئوٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گیا تھا،بھارت کو سیمی فائنل میں بدترین شکست، پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مدمقابل ہونگے، تاہم اب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر کافی سوال اٹھائے جارہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close