اگر ٹیم مینجمنٹ میں ہوتا تو شاہین سے کیسے اوور کرواتا؟ شعیب اختر نے بتا دیا

اسلام آباد (آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے شاہین شاہ آفریدی کے ان فٹ ہونے کے معاملے پر کہا کہ اگر وہ ٹیم مینجمنٹ میں ہوتے تو شاہین آفریدی کو انجکشن لگا کر اس کا گھٹنہ سن کردیتے اور دو اوور کروا لیتے۔اب ہم بھارت میں اگلا ورلڈ کپ جیتیں گے اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ان فٹ ہونا ہمارا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اگر ٹیم مینجمنٹ میں ہوتا تو شاہین آفریدی کو انجکشن لگا کر ان کا گھٹنہ سن کردیتا، پھر اسے کہتا کہ اوور سے پہلے ایک دو بال سائیڈ پر کرواکر دیکھیں کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ اگر انہیں درد ہوتا تو چھوڑ دیتا اور کبھی ان سے بولنگ نہیں کرواتا، کیونکہ کسی کا کیریئر داؤ پر نہیں لگانا لیکن اگر دو اوور کروا سکتے تو کروا لیتا ، خیر ہے ورلڈکپ آتے جاتے رہیں گیم ہم بھارت میں اگلا ورلڈ کپ جیتیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close