بابراعظم خود غرض کپتان قرار، سابق بھارتی کرکٹر نے فائنل میں شکست کی وجہ قرار دیدیا

نئی دہلی/کراچی (پی این آئی)بھارتی سابق بلے باز گوتم گھمبیر نے بابر اعظم کوخود غرض کپتان کہہ دیا ، پاکستان بابر اعظم کی خود غرضی کی وجہ سےاپنا اہم فائنل کا میچز ہارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ’خود غرض کپتان قرار دیدیا تھا۔جس پر وسیم اکرم نے اسے سابق کرکٹر کی ذاتی رائے قرار دیا، شاہد آفریدی نے ہلکا پھلکا رد عمل دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے کمنٹری کے دوران بابر کو خود غرض کہتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سمجھ نہیں آتاکہ بابر بطور اوپنر کیوں مسلسل اوپننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مڈل آرڈر پر کیوں نہیں آتے؟گوتم نے بابر سے متعلق کہاکہ سب سے پہلے تو آپ کو اپنے بجائے اپنی ٹیم کا سوچنا چاہیے، اگر آپ کے پلان کے مطابق کچھ نہیں ہورہا تو آپ کو فخر زمان کو پہلے بھیجنا چاہیے، بطور کپتان یہ خودغرضی ہے، بطور کپتان خود غرض بننا آسان ہے، اسی طرح بطور اوپنر پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے بابر اور رضوان کے لییبہت سے ریکارڈ بنانا آسان ہیں لیکن اگر آپ لیڈر بننا چاہتے ہیں تو آپ نے اپنی ٹیم کے لیے سوچنا ہوگا۔

گوتم گمبھیر کے بیان پر ردعمل میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ کے بعد کوشش کریں گے کہ بابر کو کہیں کچھ گوتم کے بارے میں کہیں، کیوں کہ وہ بھی تو گھر جائیں گے۔ دوسری جانب ایک شو کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم سے بھی سابق بھارتی کرکٹر کے بیان پر رائے طلب کی گئی۔اس پر وسیم اکرم نے کہا کہ یہ گوتم گمبھیر کی ذاتی رائے ہے، وہ آئی پی ایل کا ایک کامیاب کپتان ہے اور وہ اس وقت کا ایک بہترین کھلاڑی ہے، میرے نزدیک ہر انسان کو حق ہے اپنی رائے دینے کا اور یہ گوتم کی ایک رائے ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان 92 کی تاریخ نہ دہرا سکا، انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر کا دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close