ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، کتنے تماشائیوں نے سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا؟ تفصیلات آگئیں

میلبورن (آئی این پی) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ جہاں ٹی وی پر کروڑوں لوگوں نے دیکھا وہیں سٹیڈیم بھی تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا نظر آیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل میچ 80 ہزار 462 تماشائیوں نے سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

فائنل میچ میں تماشائیوں کی یہ اچھی حاضری تھی لیکن پاکستان اور انڈیا کے گروپ سٹیج کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔ سپر 12 مرحلے میں روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے کیلئے اسی سٹیڈیم میں 90 ہزار سے زائد تماشائی آئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close