شاہین شاہ آفریدی کی انجری پاکستان کو لے ڈوبی

اسلام آباد (پی این آئی )شاہین شاہ آفریدی کی انجری پاکستان کو لے ڈوبی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہ کرسکے۔ شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل شاہین آفریدی کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close