ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی فینز نے شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا

میلبرن (پی این آئی)ملبرن میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں یہاں مقیم اور دنیا بھر سے فائنل دیکھنے کو آنے والے پاکستانی فینز نے آسٹریلوی شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔میلبرن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سے پاکستانی فینز کا رش دیکھنے میں آیا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے، فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، ملی نغمے گنگناتے نظر آئے۔

لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے، ان ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے، فینز بھی ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔فینز نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم سرخرو ہوگی اور جیت کے بعد ایسا جشن منایا جائے گا کہ میلبرن کی سڑکیں کراچی اور لاہور کا سا منظر پیش کرنے لگیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close