ورلڈکپ فائنل، حارث رئوف نے بٹلر کی وکٹ اڑا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا ہے۔حارث رئوف نے بٹلر کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے ۔ بٹلرز 17بالز کھیل کر 27رنز بنا کر حارث رئوف کی تیسری بالز پر رضوان کے ہاتھ میں کیچ دے کر آئوٹ ہو گئے ہیں ۔ قبل ازیں حارث رئوف نے سالٹ کو 32رنز پر آئوٹ کر دیا ہے ۔ سالٹ 10رنز بنا کر پویلن لوٹ گئے ۔

جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی چھٹی بال پر الیکس ہیلز کی وکٹ 6 رنز کے مجموعی سکور پر اڑ گئی انگلینڈ 6اوور میں 50 رنز بنا پائی ۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close