اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے 138 رنز کا آسان ٹارگٹ دیدیا، پاکستان کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، کوئی بھی بلے باز متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ ٹیم پاکستان،
آپ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی، میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے۔شہباز شریف نے لکھا کہ خود پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین گیم کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پر
بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہو گئے۔اپنے بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بابر اعظم، ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں، پاکستان زندہ باد۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں