ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ پہلوان نے بڑے مقابلے میں جیت پی پیش گوئی کر دی ۔ انعام پہلوان نے کہا ہے کہ قومی شاہین 1992 کی تاریخ دہراکر تاریخ رقم کریں گے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان ہی جیتے گا۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔ دوسری جانب گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کہتے ہیں پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں، فائنل میچ میں جیت پاکستان کے حصے میں ہی آئے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close