فائنل میچ شروع ہوتے ہی ورلڈ کپ 92ء کی ایک اور مماثلت حقیقت بن گئی

لاہور (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹاس تو نہ جیت سکے لیکن انگلینڈ کی دعوت کے بعد انہیں پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع مل گیا۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی پہلے بیٹنگ کی تھی لیکن وہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیتا تھا۔ دوسری جانب 1992کی چمپئن ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کیلئے 92 والی ٹیم کو دیا گیا

پیغام جاری کر دیا جس میں کہاگیاہے کہآپ جیت جائینگے ۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے ٹیم کے نام پیغام لکھا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے وہی پیغام ہے جو 1992 میں ٹیم کودیا تھا، لطف اٹھائیں کیونکہ مشکل سے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے، آپ جیت جائیں گے اگرخطرہ مول لینے کوتیار ہیں آپ مخالفین کی غلطیوں کوکیش کرسکتے ہیں۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں،پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close