پاکستان نے 92 کی تاریخ دہرائی تو دل دل پاکستان ضرور گنگناؤں گا، برطانوی بڑی شخصیت کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان نے 92 کی تاریخ دہرائی تو دل دل پاکستان ضرور گنگناؤں گا،برطانوی بڑی شخصیت نے اعلان کر دیا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کا ٹاس جیت کو انگلینڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے کہا ہے کہ 30 سال اس دن کا انتظار کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ میرا دل انگلینڈ کے لیے دھڑکتا ہے لیکن پاکستان نے 92 کی تاریخ دہرائی تو دل دل پاکستان ضرور گنگناؤں گا، انہوں نے دونوں ٹیمز کو پیغام دیا ہے کہ دونوں ٹیمیں اچھا کھیل پیش کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close