ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 فائنل میچ کا ٹاس ہوگیا

لاہو ر( پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ کا ٹاس ہوگیا ، انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،دوسری جانب سپورٹس بورڈ پنجاب 13نومبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے ٹی ٹونٹی کرکٹورلڈ کپ کا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالا فائنل دنیا کے سب سے بڑے ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان کی سب سے بڑی سکرین پر دکھارہا ہے جس میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق، کرکٹ کے معروف کھلاڑی اور شوبز سٹارز بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے، ہفتہ کے روز ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میچ دکھانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد ساتھ تھے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل دکھانے کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 30ہزار سے

زائد شائقین کرکٹ کیلئے انتظامات کر رہے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلیے بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے،شائقین کرکٹ کے لئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم فیملیز کے ساتھ آکر فائنل میچ دیکھیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی انٹری فری ہوگی،اس موقع پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close