ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، جمائما گولڈ اسمتھ نے کس ٹیم کی حمایت کر دی؟

لندن (پی این آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے فائنل کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں ایک شخص خصوصی جرسی پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

اس تصویر میں نظر آنے والی نصف جرسی پاکستان اور آدھی انگلینڈ کی نمائندگی کر رہی ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھا ہے کہ آپ کونسی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ جمائما کی اس ٹوئٹ پر زیادہ ترصارفین کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہےکہ وہ پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close