پاکستانی ٹیم کا مداح ہوں، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو اہم برطانوی شخصیت کی حمایت مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آج آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ میچ کے لیے بہت پُرجوش ہوں، میں پاکستان ٹیم کا مداح ہوں۔ اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بارش ہوگئی تو میچ پیر کو ہوگا اور اگر پیر کو بھی بارش ہو گئی تو انگلینڈ اور پاکستان دونوں جیت جائیں گے۔

اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں کہ 1992ء جیسا ہو رہا ہے، سب جانتے ہیں کہ میں پاکستان کا مداح ہوں۔ کرسچن ٹرنر نے کہا کہ میں انگلینڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں لیکن پاکستان میرا میزبان ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان دوست ہیں اس لیے وہ آج کے میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close