ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، میلبورن سے کرکٹ شائقین کے لیے شاندار خبر آ گئی

میلبورن (پی این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے منتظر شائقین کے لیے موسم کے حوالے سے شاندار خبر آ گئی ہے اور میلبورن میں رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے اور دھوپ نکل آئی ہے۔ موسمیات کے ماہرین کے مطابق میلبورن میں موسم کا کوئی اعتبار نہیں، آج پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ کے دوران بھی بارش ہوسکتی ہے۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق میلبرن میں شام کے وقت 53 سے 65 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ موسم صاف ہونے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح اس وقت انتہائی خوش ہیں، شائقین کا کہنا کہ رات بھر بارش کے بعد دھوپ نکل آنا دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں ٹاس اور پاور پلے کے علاوہ بولنگ اور فیلڈنگ کا بھی کردار اہم ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close