فائنل سے پہلے انگلش کپتان جوز بٹلر کاپاکستانی ٹیم سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

میلبرن(پی این آئی)انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم خطرناک ہے، دونوں ٹیموں نے آپس میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، امید ہے اچھا فائنل ہوگا،جوز بٹلر نے پری میچ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کے لئے پر جوش ہیں، امید ہے اچھی پرفارمنس دیں گے، جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کریں گے،انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، فائنل میچ کا پریشر ہوتا ہے، کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے، فائنل میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close