انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کپتان کی رونے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعدروہت شرما کی نم آنکھوں والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر روہت شرما کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کوروہت شرما کو حوصلہ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے بھارتی بائولرز کی ایک نہ چلنے دی،وپنر ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نےبالترتیب 86 اور 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 16 اوورز میں 170 رنز کا ہدف پورا کرلیا ،بھارتی بائولرز میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، انگلینڈ کے کرس جورڈن نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،شاندار اننگز کھیلنے پر الیکس ہیلز مین آف دی میچ قرار پائے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close