پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹونٹی میں 28مرتبہ مد مقابل آئیں ، گرین شرٹس نے کتنے ٹی ٹونٹی میچز جیتے ،انگلینڈ نے قومی ٹیم کو کتنےمیچز ہرائے

لاہور ( پی این آئی) اتوار کو میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء کی ٹرافی کیلئے آخری جنگ ہوگی، اس سے قبل اسی فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کا 28 مرتبہ آمنا سامنا ہوا ۔پاکستان کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ کچھ خاص بہتر نہیں۔گرین شرٹس نے انگلینڈ کے خلاف اب تک9 ٹی ٹونٹی میچز جیتے ہیں جبکہ انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 17 میچز ہرائے ہیں۔

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 232 اور کم ترین 89 ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلا گیا تھا جو انگلش ٹیم نے 67 رنز سے جیتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close