میلبرن ( پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ میلبرن فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کا خواب دیکھ رہے تھے۔مگر انگلینڈ ٹورنامنٹ سے پہلے فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 4 بہترین فاسٹ بولرز اور کل ملا کر 7 بولنگ آپشن ہیں۔پریس کانفرنس میں میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ شاداب خان کے
رن آئوٹ نے سیمی فائنل ٹرن کر دیا تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کتاب میں بابر اعظم دبائو کا شکار تھے لیکن اس نے سیمی فائنل میں وہ کیا جو وہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری زبردست ہے، رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں 1992ء ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کیں جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ایک جذباتی مہم ہے، ٹیم پر تنقید ہوئی جو برداشت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں