میلبورن میں بارش شروع ہو گئی، اب کیا ہو گا؟

میلبورن (پی این آئی) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ہی بارش شروع ہوگئی، ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس اپنا آج کا ٹریننگ سیشن انڈور کریں گی۔ اتوار کو میلبورن میں پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ کے موقع پر محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی فائنل دیکھنے کیلئے میلبورن پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close