ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میچ کی دوڑ، بھارت نے انگلینڈ کو مشکل ٹارگٹ دیدیا

ایڈیلیڈ(پی این آئی)ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنا لیے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ کا اچھا آغاز نہ ہوا اور 9 رنز پر ہی بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔ بھارتی اوپنر ایل راہول صرف 5 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کے 56 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی اور بھارتی بلے باز روہت شرما 28 گیندوں پر 27 رنز بنا کر جارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کا تیسرا کھلاڑی سوریہ کمار یادیو 75 کے مجموعی رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔ویرات کوہلی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ففٹی بنائی اور اگلے گیند پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا نے بھی اچھا کھیل پیش کیا انہوں نے 4 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت 158 کے مجموعی رنز پر آؤٹ ہو گئے انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔ ٹاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش ہو گی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کر میچ جیتنے کی کوشش کریں۔ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہو گی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close