ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں بارش کی پیشنگوئی، چیمپئن کا فیصلہ کیسے ہو گا؟

میلبورن (پی این آئی) آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے بعد ہو گا کہ کون کون سی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلیا کے موسمیات کے محکمے نے اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے قواعد کے مطابق اتوار کو میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل ہو گا۔

ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کیلئے کم از کم 10اوورز کا کھیل مکمل کرنا لازمی ہے۔ دوسری جانب پیر کو بھی میلبورن میں بارش کی پیش گوئی ہے، اگر بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن ہوں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close