سدنی (پی این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 ر نز کی پارٹنرشپ بنائی، دونوں کی 2500 رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے 15 ٹی ٹونٹی میچز کے بعد 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میں 100 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
بابر اعظم 16ویں مرتبہ سنچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں، بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔بابر اعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سنچری شراکت بنائی جبکہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی ہے۔بھارت کے روہت شرما نے کیریئر میں 14 سنچری شراکت میں حصہ دار رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں