ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی ( پی این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ اوپننگ شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، پورے ٹورنامنٹ میں آئوٹ آف فارم رہنے والے پاکستان کے کپتان نے فارم میں واپسی کا ثبوت دیتے ہوئے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 مکمل کی۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے 153رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو محمد رضوان نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا لیکن وہ اس سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور پہلے اوور میں قومی ٹیم نے 7رنز بنائے۔بابر اعظم کو پہلی ہی گیند پر موقع ملا جب سلپ میں کھڑے ڈیون کونوے ان کا کیچ نہ لے سکے جبکہ بولٹ کے ایک اوور میں دونوں اوپنرز نے تین چوکے مارے۔دونوں کھلاڑیوں نے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا

اور چھ اوورز میں ٹیم کو 55رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور دس اوورز کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔پورے ٹورنامنٹ میں آئوٹ آف فارم رہنے والے پاکستان کے کپتان نے فارم میں واپسی کا ثبوت دیتے ہوئے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 مکمل کی۔دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 105 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بابر کی 53 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

دوسرے اینڈ پر موجود رضوان نے بھی بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 36 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔محمد رضوان نے 43 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی لیکن بولٹ کی فل ٹاس گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ کیچ دے بیٹھے۔نوجوان حارث نے ایک مرتبہ پھر 26 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی لیکن فتح سے محض دو رنز قبل وہ مچل سینٹنر کو وکٹ دے بیٹھے۔پاکستان نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر کے میچ میں تین وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں بھی جگہ بنا لی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بائولنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا لیکن اگلی گیند پر امپائر نے انہیں آوٹ دیا البتہ انہوں نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا کیونکہ ان کے بلے سے لگنے کے بعد پیڈ پر لگی تھی۔

تاہم اگلی ہی گیند پر ایک مرتبہ پھر گیند ان کے پیڈ سے ٹکرائی اور امپائر نے انہیں دوبارہ ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا، ایلن نے اس مرتبہ بھی ریویو لیا لیکن اس بار وہ بچ نہ سکے اور تھرڈ امپائر نے انہیں آئوٹ قرار دیا جبکہ کیوی ٹیم اہم ریویو سے بھی محروم ہو گئی۔اس کے بعد ڈیون کونوے کا ساتھ دینے کپتان کین ولیمسن آئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر اسکور کو 38 تک پہنچایا۔

پاور پلے کی آخری گیند پر کیوی جوڑی نے ایک مشکل رن لینے کی کوشش کی لیکن شاداب خان کی براہ راست تھرو نے کونوے کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کونوے نے 20 گیندوں پر 21رنز بنائے۔پاکستان کو جلد ہی تیسری وکٹ بھی لینے کا موقع ملا لیکن محمد نواز اپنی ہی گیند پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن رن آئوٹ نہ کر سکے۔تاہم پاکستان کو اگلی وکٹ کے لیے مزید انتظار نہ کرنا پڑا

اور محمد نواز نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر خطرناک گلین فلپس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔تین وکٹیں گرنے کے بعد ولیمسن کا ساتھ دینے ڈیرل مچل آئے اور دونوں نے تیزی سے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم کی، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آخری اوور میں 46 رنز بنانے والے ولیمسن کو آئوٹ کر کے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔

دوسرے اینڈ سے ڈیرل مچل نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، مچل نے 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان، محمد حارث، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رف اور نسیم شاہ شامل تھے

جبکہ نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن ، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم سادھی، اش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے جس کی فاتح ٹیم کا مقابلہ فائنل میں پاکستان کے ساتھ اتوار کو ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close