پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں بارش کا امکان ہے یا نہیں ؟کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں بارش کا امکان ہے یا نہیں ؟کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی ۔ تفصیلات کے کل بروز بدھ کو دن ایک بجے سیمی فائنل کھیلا جائے گا جس کیلئے شائقین کرکٹ کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین مقابلہ سڈنی کے گرائونڈ میں کھیلا جائے گا جہاں  بارش کے میچ میں انٹری دینے کے کوئی خاص امکانات نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں کل بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں،

عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں