جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنانیوالی نیدر لینڈ کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا مشورہ

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ نیدر لینڈز کا ہمیں شکریہ ادا کرنا چاہیے، ورلڈکپ کے بعد نیدرلینڈز کی ٹیم کو پاکستان جلد از جلد بلانا چاہیے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ سب یہی چاہتے تھے کہ پاکستان آگے جائے، اب یہاں سے پاکستان کو نہیں ہارنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کا ہمیں شکریہ ادا کرنا چاہیے اور ورلڈکپ کے بعد نیدرلینڈز کی ٹیم کو پاکستان جلد از جلد بلانا چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو سیمی فائنل میں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، سیمی فائنل میں حارث سے اوپننگ کرانی چاہیے، شاہین شاہ آفریدی نے آج بہترین پرفارمنس دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close