نیدرلینڈز کے کرکٹر کو مین آف دی میچ پیش کرنے سے متعلق محمد حفیظ کی دلچسپ ٹوئٹ

ایڈیلیڈ (پی این آئی)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نیدرلینڈز کے بیٹر کولن ایکرمین کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پیش کرنے سے متعلق دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ کولن ایکرمین کو بحیثیت پاکستانی مداح مین آف دی میچ کا ایوارڈ خاص شکریہ کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقا جیسی مضبوظ حریف کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ایسے میں بطور پاکستانی سفیر آسٹریلیا میں موجود محمد حفیظ نے کولن ایکرمین کو

26 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔حفیظ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کولن ایکرمین کو بحیثیت پاکستانی مداح مین آف دی میچ کا ایوارڈ خاص شکریہ کے ساتھ پیش کر رہا ہوں’۔خیال رہے کہ نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیت کر پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔پاکستان نے اگر بنگلادیش کو شکست دے دی تو قومی ٹیم سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ بھارت پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close