ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔شاہیں شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2 ، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ٹاس کے موقع پر شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کےلیے ہم بہت پُر جوش ہیں بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ، دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔اگلامیچ انڈیا اور زمبابوے کے درمیان ہو گا۔جس کے نتیجے کے بعد گروپ ٹو کی پوزیشن کا فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close