ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کون کھیلے گا؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

میلبورن (پی این آئی) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سارو گنگولی نے پیشگوئی کی ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت کھیلے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارت صرف ایک میچ ہارا ہے، مجھے امید ہے ہماری ٹیم کوالیفائی کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سب اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ بھارت فائنل کھیلے گا۔

اس حوالے سے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے یہ نہیں بتایا کہ بھارت کے ساتھ دوسری کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close