شاہین شاہ آفریدی جسمانی طور پر مکمل فٹ نہیں، دعویٰ کر دیا گیا

نئی دہلی (پی این آئی )بھارتی ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران روی شاستری نے کہا کہ ایک چیز میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ شاہین شاہ آفریدی جسمانی طور پر مکمل فٹ نہیں ہے وہ بہت جلدی واپس آگیا ہے۔

روی شاستری نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود شاہین سے لگائی جانے والی توقعات بہت زیادہ ہیں، ورلڈکپ کے دوران اس پر دبا تھا کہ وہ کھیلے، سلیکٹرز سمیت شائقین بھی چاہتے تھے کہ وہ کھیلے لیکن اسے اپنے ردھم میں لوٹنے میں وقت لگے گا۔سابق بھارتی کوچ کا کہنا تھا کہ میں اس ٹورنامنٹ کے ختم ہونے پر شاہین کو کھیل سے ایک طویل بریک لیتے دیکھ رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close