ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاکستان کس صورت میں  سیمی فائنل میں جائیگا؟ کامران اکمل پُر امید

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کے 100 چانسز ہیں ۔کامران اکمل نے کہا کہ اگر بھارت جنوبی افریقہ کو شکست دے دے اور اس کے بعد باقی تمام میچز میں بارش ہو ، صرف پاکستان کے میچز میں بارش نہ ہو اور قومی ٹیم آئندہ تمام میچز جیت لے تو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی ۔

کامران اکمل نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے ہلکا پول کبھی نہیں بنا اور نہ بن سکتا ہے ، زمبابوے کی ٹیم اب تک تین میچ جیت چکی ہے اور ہم پہلے دو میچز میں شکست کھا کر سیمی فائنل تک یقینی رسائی کی دوڑ سے باہر ہیں اور دعاؤں پر انحصار کئے بیٹھے ہیں ۔ اگر یہ لوگ زمبابوے کے خلاف ایوریج کرکٹ بھی کھیلتے تو 130 کا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا ۔ انہوں نے شاہین کو بلے بازی کیلئے بھیج دیا جبکہ صرف 3 رنز چاہئے تھے ، شاہین تو فٹنس مسائل سے دو چار تھا ، اسکی بجائے حارث رؤف کو بھیج دیتے ، وہ دو سکور لے کر میچ برابر تو کر سکتا تھا ۔ انہوں نے میچ میں چھ باؤلر کھلائے مگر آزمائے پانچ ہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close