زمبابوے کی جانب سے پاکستان کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کرنیوالے سکندر رضا پاکستان کی کس فورس میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن ٹیسٹ فیل ہوا؟ دلچسپ تفصیلات آ گئیں

نئی دہلی(پی این آئی) ٹی 20ورلڈ کپ میں گزشتہ روز پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ پاکستان کی اس شکست میں زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا کا اہم کردار تھا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سکندر رضا ایک بار پی اے ایف ٹیسٹ میں ہی فیل ہو گئے تھے تاہم گزشتہ میچ میں انہوں نے پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔36سالہ سکندر رضا سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔

وہ فائٹرپائلٹ بننا چاہتے تھے لیکن انہیں پاک فضائیہ کی طرف سے ٹیسٹ میں فیل کر دیا گیاتھا۔ اس کے بعد ان کی فیملی زمبابوے منتقل ہو گئی۔ سکندر رضا نے سکاٹ لینڈ میں اعلیٰ تعلیم پائی۔زمباوے میں وہ ڈومیسٹک لیول پر کرکٹ کھیل چکے تھے۔ 2013ءمیں انہوں نے زمبابوے کی طرف سے ہی اپنے عالمی کیریئر کا آغاز کیا۔سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ”میں نے کرکٹ کا انتخاب تاخیر سے کیا۔ یہ پرتھ میں میرا پہلا میچ تھا، جس میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دی۔“ واضح رہے کہ اس میچ میں سکندر رضا نے 25رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔ زمبابوے نے یہ میچ 1رن سے جیتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں