بریکنگ نیوز، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارت نے پاکستان سے اپنا بدلہ لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022میں بھارت نے پاکستان سے اپنا بدلہ لے لیا ہے ۔ پاکستان کو ہرا کر میچ جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق میلبرن میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12کے مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر میچ جیت لیا ہے ۔ بھارت نے ٹاس جیت کا پاکستان کو بیٹنگ کا کی دعوت دی تھی پاکستان نے 20اوور کھیل کر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر بھارت کو جیتنے کیلئے 160رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ بھارت کی پہلی چار وکٹیں 31رنز کےمجموعی رنز پر گری تاہم اس کے بعد بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور ہارڈیک نے کھیل کو جاری رکھا اور گیم جیت پاکستان سے چھین لی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close