بس اتنی سی خواہش ہے تیرے نام سے جانا جاؤں محمد نام والی شرٹ کیساتھ رضوان کا پیغام

اسلام آباد(پی این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نےنئی شرٹ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رضوان نے ’محمد ‘ نام کے ساتھ تیار کی گئی شرٹ کے ساتھ تصویر جاری کی اور ساتھ میں انتہائی خوبصورت پیغام لکھاکہ ’ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تیرے نام سے جانا جاؤں‘ ۔محمد رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں حضرت محمدؐ کا نام بھی درج کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close