پی سی بی کا کھلاڑیوں کی فٹنس اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے میڈیکل شعبے میں نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا

 

اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت سینیئر سپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، سپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، سینیئر منیجر کوآرڈینیشن سپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔

پی سی بی کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی فٹنس کو مزید بہتر بنانا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے 24 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close