بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں جاری بحران شدت اختیار کر گیا، ایک ہی روز میں مزید 3 ڈائریکٹرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
فیاض الرحمٰن نے ہفتے کو ڈھاکہ میں ہونے والے طویل بورڈ اجلاس کے فوراً بعد استعفیٰ دیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد شانیان تنعیم اور مہراب عالم چودھری بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔
ان استعفوں کے بعد گزشتہ 6 ماہ کے دوران مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد 6ہو گئی جو کہ بورڈ کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔
میڈیا چیئرمین کے مطابق بورڈ اجلاس میں ان استعفوں پر باضابطہ بات نہیں ہوئی اور مستعفی ہونے والے اراکین نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اجلاس اور اندرونی معاملات اس پیش رفت کا سبب بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی بورڈ کے معاملات اور حالیہ انتخابات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے باعث مجموعی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






