بال ٹمپرنگ کے الزام میں فخر زمان پر پابندی، بڑا جھٹکا لگ گیا

بال ٹمپرنگ کے الزام میں قومی کرکٹر فخر زمان کو دو میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فخر زمان لیول 3 کے قصور وار قرار پائے ہیں، جس کے باعث وہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

دوران سماعت فخر زمان نے الزامات ماننے سے انکار کیا۔ یاد رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں آن فیلڈ امپائرز نے فخر زمان پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close