پاکستان ہاکی ٹیم کو ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فائنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 4-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا ولید نے اسکور کیا جبکہ انگلینڈ کے سیموئیل نے دو اور ہینری و فوکس نے ایک ایک گول کیا۔
واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ یکم مارچ سے 7 مارچ تک منعقد ہوا جس میں مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔
دوسری جانب فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






