پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں؟ پلان بی بھی سامنے آ گیا

پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج شام وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہونے کی توقع ہے۔

چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتا تو پلان بی بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کو چار ٹیموں میں تقسیم کر کے لاہور میں ٹورنامنٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اگر پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرتا ہے تو اس کے بعد آفیشل کٹ کی رونمائی تقریب ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close