بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے۔
بھارتی ریاست میزورم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سابق رنجی ٹرافی کرکٹر کے لعلرمروتا میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا۔ کے لعلرمروتا وینگھنوائی رائڈرز کرکٹ کلب (وی آر سی سی) کی نمائندگی کر رہے تھے، جن کا مقابلہ چاونپوئی کرکٹ کلب سے تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






