سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی

 فیصل آباد میں پاکستان کے سابق لیجنڈری آف اسپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے بڑا قبرستان غلام محمد آباد فیصل آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close